فوج مخالف بیانات دینے پر سابق سوڈانی وزیراعظم سے تفتیش

Sadiq al-Mahdi

Sadiq al-Mahdi

خرطوم (جیوڈیسک) صادق المہدی نے فوج پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے تھے سوڈان کے پراسیکیوٹرز نے فوج مخالف بیانات دینے پر سابق وزیراعظم صادق المہدی سے تفتیش کی، سابق وزیراعظم کی جانب سے دارفور کے علاقے میں فوج پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عورتوں سے زیادتیوں کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

صادق المہدی اپنے وکلا کے ہمراہ دارالحکومت خرطوم میں پراسیکیوٹرز کے سامنے پیش ہوئے، ان سے چالیس منٹ تک پوچھ گچھ ہوتی رہی تاہم ان پر کوئی فردجرم عائد نہیں کی گئی۔