سیئول (جیوڈیسک) امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے یو ایس کوریا انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ سے لی جانیوالی تازہ تصاویر میں شمالی کوریا کے دو نئے جنگی جہازوں کا انکشاف ہوا ہے۔
جسکے بعد شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کئے جانے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تصاویر میں شمالی کوریا کے شمال مشرقی ساحلی علاقے ناجن اور مغربی ساحلی علاقے نامپو میں نئے جنگی جہاز واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں جن پر ہیلی پیڈ اور اینٹی آبدوز ہتھیار نصب ہیں۔
دونوں جنگی جہاز جنوبی کوریا کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔