جنسی ہراساں کرنے پر امریکی فوجیوں کیخلاف کاروائی

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی فوج نے گزشتہ ایک برس کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت 500 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی، ان اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیا گیا
یا انکے خلاف کارروائی کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے جو شکایات موصول ہوئیں ان میں سے 13 فیصد ایسی تھیں جن میں ایک سے زائد مرتبہ ہراساں کرنے کا ذکر کیا گیا تھا۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 1336 شکایات موصول ہوئیں۔