لاہور: آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل گیا

Fire

Fire

لاہور (جیوڈیسک) مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا، فائربریگیڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پایا۔ بتایا گیا ہے کہ نواں کوٹ میں ایک پلازہ کے سیکنڈ فلور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے قیمتی سامان جل گیا۔

سمن آباد کے علاقہ گول چکر کے قریب فرنیچر کی دکان میں آگ لگی۔ سبزہ زار کے علاقہ لیا قت چوک کے قر یب ٹشو پیپر بنانے والی فیکٹری میں اچا نک رات گئے آگ بھڑ ک اٹھی۔