سکھر: لڑکی کا اغوا، برادری کا سڑک پر لیٹ کر احتجاج

Kidnapping

Kidnapping

سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں جیکب آباد کی مکین باگڑی برادری کے مرد و خواتین کا لڑکی کے اغوا کے واقعے کے خلاف سڑک پر لیٹ کر احتجاج، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی رہائشی باگڑی برادری کے مرد و خواتین اپنی برادری کی لڑکی رانی کماری کے مبینہ اغوا کے خلاف پریس کلب کے سامنے روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے تپتی دھوپ میں سڑک پر لیٹ گئے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر افراد کی سر پرستی میں رانی کماری کو اغوا کر لیا گیا ہے، جس کا مقدمہ جیکب آباد کے تھانے میں درج ہے اور پولیس ملزمان کی سرپرستی کر رہی ہے، مظاہرین نے بتایا کہ رانی کماری نا بالغ ہے، تاہم ذرائع کے مطابق لڑکی نے غلام سرور ابڑو کے ساتھ عدالت میں شادی کر لی ہے۔