شناختی کارڈ کے ایشو کو طریقہ کار کے تحت حل کیا جائے، عابد شیرعلی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کے ایشو کو سڑکوں پر لے جانے کی بجائے طریقہ کار کے تحت حل کیا جائے، گرینڈ الائنس بنانے کی باتیں کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

فیسکو ہیڈ کوارٹر فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت ہر پاکستانی شہری کے حقوق کا تحفظ کرے گی، متحدہ قومی موومنٹ کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں انہیں الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے ایشو سڑکوں پر نکلنے کے بجائے طریقہ کار کے تحت حل کرنا چاہئے، طریقہ کار ہے، اسے اختیار کرنا چاہئے، پاکستانی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں۔

شناختی کارڈ کے ایشو کو سڑکوں پر لے جانے کے بجائے طریقہ کار کے تحت حل کریں، ا یک سوال کے جواب میں کہا کہ گرینڈ الائنس کی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جنہیں عوام نے مسترد کردیا ہے، پرویز الہٰی شیخ رشید اتنے لوگ بھی اکٹھے نہیں کرسکتے جتنے یہاں کھڑے ہیں۔

وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، لوڈشیڈنگ کے پلان پر عمل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید کمی کی جائے گی جبکہ سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔