آر ایس ایس کے رہنما کا خفیہ دورۂ پاکستان

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی نے اپنی ممکنہ حکومت کے پیش نظر پاکستان سے بہتر تعلقات کے لیے پس پردہ کوششیں شروع کر رکھی تھیں۔

امریکا میں مقیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ایک سینئر رہنما نے گزشتہ دنوں اسلام آباد کا خفیہ دورہ کیا۔ اس دورے کا اہتمام واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے کیا تھا۔

اس دورے میں آر ایس ایس کے سینئر رہنما نے کئی اہم پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے بتایا کہ نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد بی جے پی کی حکومت پاکستان سے بہتر تعلقات کے قیام کی پوری کوشش کرے گی۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے اس انٹرویو کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ نریندر مودی بی جے پی کے پہلے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان سے بہتر تعلقات کی بنیاد رکھیں گے۔