فیصل آباد (جیوڈیسک) ملازمین گزشتہ سال کے مقدمات کے چالان فوری عدالتوں میں داخل کروائیں، ڈاکٹر عثمان ایف آ ئی اے ملازمین کو گزشتہ سال کے تمام مقدمات اور انکوائریوں کو یکم جون تک نمٹا نے کا حکم دے دیا گیا۔
ڈائریکٹر پنجاب ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے جاری کئے جانے والے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران اور ماتحت ملازمین اپنے پاس موجود تمام مقدمات کے چالان فوری طور پر عدالتوں میں داخل کروائیں جبکہ زیر التوا انکوائریوں کو بھی فائنل کر کے اپنی کارکردگی کی رپورٹ ارسال کی جائے۔