جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، خورشید شاہ

 Khurshid Shah

Khurshid Shah

سکھر (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی ایسے الائنس کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت قربان ہو۔

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ڈی ریل ہونے سے جمہوریت کو خطرہ ہو گا اور پیپلزپارٹی کسی ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ جہوریت کے لیے حکومت قربان کی جاسکتی ہے لیکن حکومت کے لیے جمہوریت کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔

پاک بھارت تعلقات سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور بھارت کو مل کر چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بھارتی وزارت اعظمیٰ کے امیدوار نریندرموردی پاکستان سے اچھے تعلقات استوار کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے۔