بوسنیا اور سیریبیا میں طوفانی بارشوں کے باعث 16 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

Bosnia

Bosnia

بوسنیا (جیوڈیسک) بوسنیا اور سیربیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

مغربی یورپی ملک سربیا اور بوسنیا میں شدید بارشوں نے طوفان کی صورت اختیار کر لی اور بوسنیا کے شمالی علاقوں میں طوفان کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد گھروں سے محروم ہو گئے جبکہ مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوئے، بوسنیا کے شمالی علاقے دوبوج میں سیلابی پانی میں بہہ کر 6 افراد ہلاک ہوئے، مگلج ٹاؤن سے 2 خواتین کی لاشیں ملیں جبکہ دارالحکومت میں بھی سیلابی پانی داخل ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

دوسری جانب سربیا میں شدید بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی اورمختلف دیہات زیر آب آنے سے تقریباً 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ خاندانوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ سربیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے تاہم حکومت اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے تمام تراقدامات اٹھارہی ہے۔