پشاور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر ایک ادارے نے غلطی کی ہے اور اس کو برملا تسلیم بھی کیا ہے تویہ کوئی معیوب بات نہیں بلکہ اس میں عظمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کا فرض ہے کہ ملک میں بننے والی صورتحال پرتما شائی بننے کی بجائے کردارادا کر کے معاملات کو کنٹرول کریں۔
قبل ازیں امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پاکستان کے جید علما اپنی ذمے داری کو محسوس کر کے رائے دے چکے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ جب معافی مانگ لی گئی ہے تواس پرطعنہ زنی سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ یہ عمل اسلام کی روح کے خلاف ہے۔