ضلع کورنگی کو تجاوزات سے صاف ستھرا صحت مند کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے۔ عمران اسلم

Imran Aslam Guide

Imran Aslam Guide

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کو تجاوزات سے پاک اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے مثالی ضلع بنا یا جائے گا ضلع کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے مہم کو موثر بنا کر شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک بنا یا جائے تا کہ ٹریفک کی روانی اور عوامی آمد ورفت کے حوالے سے شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی، تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات اور رین ایمرجنسی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے ضلع کورنگی میں رین ایمرجنسی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے شاہ فیصل، لانڈھی اور کورنگی زون کو ہدایت کی کہ برساتی صورتحال سے نمٹنے کے ہنگامی پلان ترتیب دیا جائے
انہوں نے افسران و عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب مشنری کو درستگی کے بعد آن روڈ کیا جائے تا کہ دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جاسکے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل، لانڈھی اور کورنگی زونز میں نکاسی آب کے نظام کی بہتر کے لئے برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اور صفائی کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ نالوں کی صفائی کے بعد برآمد ہونے والے ملبے کو بھی بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔