تبدیلی کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا، طاہر القادری

 Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب کے لئے 10 نکاتی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہو گا تب ہی انقلاب آئے گا، بڑی انقلاب پالیسی کے لیے دہشت گردی کو ختم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری بچا کر 2 ہزار ارب سالانہ بچت ہوسکتی ہے، انقلاب آنے کے بعد ہم 10 نکاتی پروگرام پر کام کریں گے، ہر بے گھر شخص کو گھر ملے گا، غریب لوگوں کو 3 اور 5 مرلہ پلاٹ دیے جائینگے، خواتین کیخلاف امتیازی سلوک کا خاتمہ کیا جائیگا۔ انہیں گھر بیٹھے روزگار دیا جائیگا۔

بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا اور روزگار ملنے تک اسے ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا، ملک کے 3 کروڑ سے زائد بچوں کو مفت تعلیم ملے گی، میٹرک تک مفت تعلیم لازمی ہو گی، غریبوں کا مفت علاج کیا جائیگا اور اشیائے خورونوش نصف قیمت پر دی جائینگی۔انہوں نے کہا کہ بے روزگار افراد کیلئے اڑھائی ارب ڈالر ماہانہ مختص ہونگے۔