تھر میں بدستور موت کے سائے، 2 روز میں 7 بچوں کی ہلاکت

Thar

Thar

مٹھی (جیوڈیسک) دو کی حالت تشویشناک، کراچی منتقل، قحط سے 277 بچے و بڑے موت کا شکار ہو چکے تھر کے صحرا میں غذائی قلت کا عفریت ایک مرتبہ پھر معصوم بچوں کی جانیں لینے لگا، 2 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ دو بچوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج بچوں میں سے مزید ایک بچے نے ہفتہ کو دم توڑ دیا جس کے بعد بچوں میں غذائی قلت اور مختلف امراض سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

اسپتال میں اب بھی 43 بچے زیر علا ج ہیں۔ تھر پارکر میں قحط کے باعث اب تک 277 سے زائد بچے اور بڑے موت کا شکار ہو چکے ہیں۔