جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے پر تین افراد لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار

Lahore Airport

Lahore Airport

لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش پر تین افراد کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔

امیگریشن حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا سیف اور کامونکی کا رہائشی صادق جعلی ویزوں پر جنوبی افریقا جبکہ لاہور کا رہائشی نواز ملائیشیا جا رہا تھا۔

تینوں افراد کو لاہور ائیر پورٹ پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران ویزے جعلی ثابت ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ایجنٹ کی گرفتاری کیلئے جنوبی افریقا کے حکام سے رابطہ کریں گے۔