مخدوم محمد شاہ میاں کا 36 واں 2 روزہ سالانہ عرس کا آغاز آج سے ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی : خانقاہ محمدیہ، چشتیہ، صابریہ کے زیر اہتمام حضرت قبلہ بابا مخدوم محمد شاہ میاں کا 36 واں (2 روزہ) سالانہ مرکزی عرس مبارک کا آغاز آج مورخہ 19 رجب المرجب بمطابق 19 مئی 2014ء بروز پیر سے خانقاہ محمدیہ، چشتیہ صابریہ عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی کراچی پر منعقد ہو گا جس میں علماء اکرام، نعت خواں، قوال حضرات اور دنیا بھر سے مریدین شرکت کرینگے۔

عرس مبارک کے دوسرے روز محفل سماع میں حق پرست صوبائی مشیر برائے وزیر اعلیٰ سندھ محمد حسیب خان خصوصی شرکت فرمائیں گے۔