باجوڑ ایجنسی: لیویز کی گاڑی پر بم حملہ، 4 لیویز اہل کار زخمی

Bajaur Agency

Bajaur Agency

باجوڑ ایجنسی (جیوڈیسک) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں لیویز فورس کی گاڑی پربم حملہ میں ، 4 لیویزاہل کارزخمی ہو گئے۔ ادھرمہمند ایجنسی میں بارودی سرنگیں پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تحصیل خار کے علاقے رشکئی میں لیویز فورس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرو ل بم سے حملہ کیا گیا۔

سڑک کنارے نصب بم کے اس دھماکے میں چارلیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔ جن کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر عسکری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں ممد گٹ روڈ پر ارودی سرنگیں پھٹنے سے دھماکے ہوئے جس میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور سیکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔