مانسہرہ طالبہ زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع

Qari Nasir,Faizan,Hussain

Qari Nasir,Faizan,Hussain

مانسہرہ (جیوڈیسک) مقامی عدالت نے طالبہ زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع کردی پیر کو تینوں ملزمان کو ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مانسہرہ پولیس نے بارہویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان قاری نصیر، فیضان اور حسین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشنل میجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ بھی داخل کرائی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز 12 ویں جماعت کی طالبہ کو ساتھی طالبہ جھانسا دے کر اوباش نوجوانوں کے ساتھ لے گئی تھی۔ ملزمان نے گاڑی میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کردی گئیں ہیں۔ جس کے بعد انہیں کل انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کی جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔