فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی کی چوری کم کر رہے ہیں، ن لیگ اپنے قومی اداروں کیساتھ ہے۔
فیسکو ہیڈ کوار ٹر میں خطاب کرتے ہوئے عابد شیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کا دورہ کر رہا ہوں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوری اور لائن لاسز کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فیسکو کی کارکردگی سب سے اچھی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مہم چلائیں گے جس میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ کس علاقے میں کتنی بجلی چوری ہو رہی ہے۔
تحریک انصاف کے فیصل آباد جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دھوبی گھاٹ میں صرف نواز شریف ہی جلسہ کر سکتے ہیں۔ یہ صرف مسلم لیگ کا شہر ہے۔ حکومت اپنے قومی اداروں کیساتھ ہے، کسی بھی چینل کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ مذہب کیساتھ کھیلے اور مسلمانوں کے جذبات مجروع کرے۔