گنٹھیا ایک بڑھتا ہوا مرض

Arthritis

Arthritis

دنیا میں جوڑوں کے امراض بڑی تیزی سے نمودار ہو رہے ہیں۔ جوڑوں کے درد کو میڈیکل اصلاح میں گائوٹ gout جسے عام زبان میں گنٹھیا کہا جاتا ہے۔ گنٹھیا کے مریضوں کے جوڑوں کے مقام پر سوزش sweeling ہو جاتی ہے جس میں شدید درد اُٹھتا ہے جو کہ انسانی صحت کو بُری طرح متاثر کرتا ہے۔

گنٹھیا کا مریض معذورروں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہو کر رہ جاتا ہے۔گنٹھیا کی سب سے بڑی وجہ خون میں یورک ایسڈ uric acidکی زیادتی ہے۔

عام طور پر لوگ نہیں جانتے کہ یورک ایسڈ uric acid کس بلا کا نام ہے ؟ یہی بے خبری لوگوں کو گنٹھیا جیسے تکلیف دہ مرض میں مبتلا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Gout

Gout

گنٹھیا کے اعلاج اور احتیاطی تدابیر پر نظر ڈالنے سے پہلے یورک ایسڈ uric acid کی تعریف بیان کرتا چلوں تاکہ محترم قارئین رہنمائی حاصل کر سکیں۔

دراصل ہماری غذائی اجزاء میں سے نکلنے والا فاضل جُز یورک ایسڈ uric acid کہلاتا ہے ۔یہ جُز عمونا پروٹین کی زیادتی والی اشیاء یعنی سرخ گوشت red meat،گوبھی، پالک، سرسوں کا ساگ، مٹر اور کچھ خاص قسم کی مچھلیوں میں پایا جاتا ہے۔

خون میں یورک ایسڈ uric acid کی زیادتی ہائپر یوریسیمیا Hyper urecemia کہلاتی ہے۔خون میں یورک ایسڈ uric acidکی نارمل Normalمقدار۔ مردوں میں 6.8mg/dlاور خواتین میں 6.0mg/dl تک ہونی چاہئے۔

یورک ایسڈ uric acid جوڑو ں کے امراض کے علاوہ انسانی جسم میں اور بھی بہت سی پچیدگیوں complicationsکی وجہ بنتا ہے۔

مثال کے طور پر دل کے امراض، گردوں کی بیماریاں، ہائی بیڈ پریشر، گردوں کی پتھریاں، ہاتھ، پائوں میں گلٹیا ںبن جانا وغیرہ۔ہمیں اپنے آپ کو صحت مند اور چاک و چوبند رکھنے کیلئے متوازن غذا اور مناسب ورزش کی عادت کا معمول بنانا چاہئے۔ایسی غذا جس میں یورک ایسڈ uric acid کی زیادتی ہوسے پرہیز کرنا چاہئے۔

مسلسل جوڑوں کی تکلیف کی صورت میں خون میں سیرم serum یورک ایسڈ uric acid کا ٹیسٹ testکروا کر مستند ڈاکٹر کے مشورے سے علاج کروانا چاہئے۔تاکہ آپ گنٹھیا جیسے تکلیف دہ مرض سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔

Dr. Mohammad Akram

Dr. Mohammad Akram

تحریر: ڈاکٹر محمد اکرام
03009474134