گجرات پولیس کے تفتیشی افسران کو جدیدفرانزک سائنس کی ٹریننگ دی گئی گجرات (جی پی آئی) گجرات پولیس کے تفتیشی افسران کوجدیدفرانزک سائنس کی ٹریننگ دی گئی تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجا ب کی خصوصی ہدائیت اور اقوام متحدہ کے ادارہ UNODCکے تعاون سے گجرات پولیس کے تفتیشی افسران کو جدید فرانزک سائنس اور کرائم سین کے متعلق ٹریننگ کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔اس ٹریننگ کا مقصد گجرات پولیس کے تھانیداروں کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان تک پہنچنے کے طریقہ کار کے بارے میںبتانا ہے ۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر سے آئے ہوئے تفتیشی افسران کو جدید فرانزک سائنس( فنگر پرنٹ ،ڈی این اے ،سکیچ میکنگ ،کرائم سین کی فوٹو گرافی ،ڈیٹا اینالائزنگ )کا دو ہفتوں پرمشتمل کورس کروایا گیا ۔گجرات پولیس فرانزک سائنس کے ماہر افسران نے تفتیشی افسران کو لیکچرز دیے ۔اختتامی تقریب میں SPانویسٹی گیشن محمد ریاض نے تمام تفتیش افسران کو بہترین کورس کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کی مجلس انتظامیہ کا اجلاس 20مئی بروز منگل صبح دس بجے کمرہ نمبر 28عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں منعقد ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کی مجلس انتظامیہ کا اجلاس 20مئی بروز منگل صبح دس بجے کمرہ نمبر 28عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں منعقد ہو گا ، جس کی صدارت میاں اعجاز کریں گے ، جبکہ مہمان خصوصی ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ہونگے ، اجلاس صبح دس بجے منعقد ہو گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والدین اولاد کیلئے شجر سایہ کی مانند ہوتے ہیں ، اور والدین کی قدر کرنی چاہیے ، اولاد کو چاہیے کہ اپنے والدین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں، قمر عامر چوہدری گجرات (جی پی آئی)دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں مدر ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ، جس میں مختلف مقابلہ جات منعقد ہوئے ، ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے محترمہ عامر چوہدری اور ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز شہزاد شفیق نقشبندی کی والدہ محترمہ تھیں ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قمر عامر چوہدری نے کہا کہ والدین اولاد کیلئے شجر سایہ کی مانند ہوتے ہیں ، اور والدین کی قدر کرنی چاہیے ، اولاد کو چاہیے کہ اپنے والدین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور انہیں ان کے مرتبہ کے مطابق عزت و وقار سے نوازیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں والدین کی عزت کے بارے میں خصوصی ہدایات دیتا ہے ، سب سے پہلے والدین کی خدمت پر زور دیا جاتا ہے ، ہمیں چاہیے کہ والدین کی عزت کو ہمیشہ مد نظر رکھیں تا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے ، والدہ شہزاد شفیق نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا بیٹا شہزاد شفیق ہمیشہ کی طرح بہتر انداز میں کام کر رہا ہے ، اور میری دعا ہے کہ یہ ترقی کی منازل اسی طریقہ سے طے کرے ، میں ہمیشہ اپنی اولاد کیلئے دعا گو ہوں ، اللہ تعالیٰ سب کو شہزاد شفیق کی طرح تابعدار اور فرمابردار اولاد دے ، ڈی ایس پی سپیشل برانچ راجہ حسیب نے کہا کہ نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہوتی ہے اور ہمیں اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ بننا چاہیے اور آج کے دن ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ ہمیشہ اپنی والدہ کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آئیں گے تا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ راضی ہو سکے ، شہزاد شفیق نے کہا کہ ہم نے آج کا پروگرام والدہ کے حقوق کیلئے مختص کیا ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی والدہ کے ساتھ اسی طرح محبت و پیار کے ساتھ پیش آئیں تا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف خاکے پیش کیے جن میں والدہ کی عزت و وقار کے حوالہ سے سبق دیا گیا ، اس موقع پر ہماء سہیل ، ڈاکٹر رضوان احمد ، مسز نسیم ساجد بھی موجود تھیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہائی سکول میں ریڈ ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
گجرات (جی پی آئی)گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہائی سکول میں ریڈ ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ، تقریب کی صدارت ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرزبارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نے کی ، یہ تقریب پری سکول کے طلباء و طالبات کے درمیان منعقد ہوئی ، جس میں بچوں نے بھرپور طریقہ سے حصہ لیا ، اور لطف اندوز ہوئے ، بچوں نے سرخ کلر کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور سرخ کلر کے چشمے و چھتریاں اٹھائی ہوئیں تھیں ، اس موقع پر بچوں نے پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھایا ، خصوصی ڈرامہ اور ماں کی عظمت کے حوالہ سے نظم بھی پیش کی گئی ، بچوں میں بہترین کارکردگی پر انعامات بھی تقسیم کیے گئے ، اس تقریب کو اساتذہ نے بڑی محنت کے ساتھ منعقد کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملک زبیر حسین آف کٹھالہ کی دعوت ولیمہ مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ،
گجرات (جی پی آئی)ملک زبیر حسین آف کٹھالہ کی دعوت ولیمہ مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جن میں ذوالفقار احمد ، محمد عارف ، شیراز احمد ، سید مدثر حسین ، محسن ظہیر بٹ ، حسن اشفاق ، جواد سلیم ، ایم فراز ، بلال احمد ، اویس ، علی وارث ، فواد چیمہ ، وقار علی ، محمد بوٹا ، ملک اشرف عادووال ، ملک ارشد عادووال ، ملک محمد اکرم و دیگر شخصیات شامل ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت علی المرتضیٰ اور سیدہ زہرا کی شادی کی منقبت جیو ٹیلی ویژن نے بدکردار عورتوں پر فلما کر توہین اہلبیت اطہار اور توہین صحابہ کا ارتقاب کیا ہے،صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی
گجرات (جی پی آئی)پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے (جامعہ شاہ ولایت )میں کہا کہ حضرت علی المرتضیٰ اور سیدہ زہرا کی شادی کی منقبت جیو ٹیلی ویژن نے بدکردار عورتوں پر فلما کر توہین اہلبیت اطہار اور توہین صحابہ کا ارتقاب کیا ہے ، جس سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں ، اس سے پہلے جیو پاکستان کے دفاعی اداروں کی کردار کشی کرتا رہا ہے ، اور جیو کی پالیسی بھی نظریہ پاکستان کی مخالف رہی ہے ، لہٰذا یہ عظیم الشان اجتماع جیو ٹیلی ویژن کی مذمت کرتا ہے اور پیمرا سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایسے ٹیلی ویژن پر پابندی لگائی جائے اور پیمرا میں علماء کرام کو شامل کیا جائے نیز انہوں نے کہا کہ 20مئی کو ہم اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس بھی اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے ، جس میں جیو کی گستاخیوں پر لائحہ عمل تیار کر کے قوم کو آگاہ کیا جائیگا ۔