کابل (جیوڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے کل افغانستان جائیں گے۔ ترجمان افغان وزارت دفاع کے مطابق پاکستان، افغانستان اور ایساف کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کل شروع ہوں گے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کریں گے۔ دیگر شرکاء میں اتحادی فوج کے حکام اور افغان وزیر دفاع شامل ہیں۔
سہ فریقی مذاکرات کا یہ 37 واں دور ہے جو ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے۔