پولیس: کالی بھیڑوں کے خلاف سفارشات صوبائی حکومت کے حوالے

Government Sindh

Government Sindh

کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی موجودہ پولیس ایکٹ میں کوئی اہتمام نہیں۔ سندھ پولیس نے پولیس ایکٹ میں ایسی شق کے اندراج کے لیے سفارشات تیار کر کے سندھ حکومت کے حوالےکردیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ پولیس اس وقت پولیس ایکٹ 1861 کے مطابق کام کر رہی ہے۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں پولیس ایکٹ 2002 متعارف کرایا گیا تھا جس میں شہر کے ہر ٹاؤن کا ایس پی ہوا کرتا تھا۔

پولیس کا آپریشنل اور تفتیشی نظام بھی الگ الگ تھا مگر موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد پولیس ایکٹ 1861 بحال کیا جس میں پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کے لیے کوئی شق موجود نہیں جبکہ پولیس ایکٹ 2002 میں ایسی شقیں موجود تھیں۔