للیانی کی خبریں 18/5/2014

News

News

ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کی جیت انڈیا کے سیکولر جمہوریت کے منہ پر تمانچہ ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کی جیت انڈیا کے سیکولر جمہوریت کے منہ پر تمانچہ ہے اور اگر حکومت نے انڈیا سے تجارت کا معاہدہ کیا تو بھارت پاکستانی تجارتی منڈیوں پر قابض ہو جائے گا اور جس ملک کی معیشت اغیار کی لونڈی بن جائے اس کے مترادف ہے کہ جس طرح قوم کی غیرت گروی رکھ دی جائے اور اس طرح پاکستان کی کمزور معیشت کو تباہی سے بچانا نا ممکن ہو جائے گا اور کوئی محبِ وطن پاکستانی یہ کبھی نہیں چاہے گا, ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماء جماعتِ اسلامی کے ڈپٹی سپریم کمانڈر حِذب المجاہدین محمد جاوید قصوری نے للیانی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امانت دار، دیانتداراور خوفِ خدا رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے اور جب اس طرح کے محبِ وطن حکمران آ گئے تو اللہ کی عطا سے معیشت ٹھیک ہو جائے گی اور مہنگائی ،بد امنی ،توانائی کی کمی ،گیس بندش سمیت تمام مسائل ختم ہوجائیں گے ہم خیال جماعتوں سے ملکر صاف اور شفاف اور آزاد الیکشن کمیشن کے لئے کوشش کریں گے, جماعت ِ اسلامی تنظیمی لحاظ سے پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے اندر بھی حقیقی جمہوریت نظر آتی ہے اور جس نے ہمیشہ متناسب نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے اس سے اصل جمہوریت آئے گی اور قابل اہل نمایندگان اسمبلیوں تک پوہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام جماعتِ اسلامی کو پسند کرتے ہیں اور اسے ووٹ دینا چاہتے ہیںمگر پیسے کی چمک اور بیوروکریسی کا کردار ان کے ضمیرکے مطابق ووٹ کے استعمال کی راہ میں رکاوٹ ہیں میڈیا نے عوام کو بے دار کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور جس دن عوام نے اپنے ضمیر کے مطابق اپنا ووٹ استعمال کیا وہ حقیقی جمہوریت کا پہلا دن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کے ملکی اور انٹرنیشنل موقف میں ہم آہنگی ہے اسی لئے خیبر پختون خواہ میں دونوں جماعتیں اتحادی ہیں اور اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان بھر میں دونوں جماعتیں متحد ہوکر انتخابات میں حصہ لیں۔ہمارے حلقہ میں روائتی سیاستدا ن دولت کی حوس میںتھانہ کلچر کو فروغ دے رہے ہیں انہیں عوام کی فلاح اور مسائل نظر نہیں آتے جس سے ضلع بھر میں جرائم کی بھرمار ہے کسی شہری کی جان یا مال محفوظ نہیں چور ڈاکو دن دیہاڑے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور جہاں حلال اور حرام کی تفریق نہ رہے اور عوام بری طرح پھنس چکے ہوں تو وہاں عوام کی جدوجہد اور طاقت سے اس شکنجے کو توڑا جا سکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا نام انٹرنیشنل لیڈروں میں شمار ہوتا ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا نام انٹرنیشنل لیڈروں میں شمار ہوتا ہے اور وہ ایک قومی لیڈر ہے مگر افسوس چند خوف زدہ حکومتی وزرا عمران خان کے خلاف گھٹیا قسم کی بیان بازی کر رہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کی مقبولیت عوام میں بڑرہی ہے ،ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل جدہ سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ایک میڈیا گروپ بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستانی سرحدوں کی محافظ بہادر آرمی اور عمران خان کے خلاف کیمپین کر رہا ہے وہ انتہائی شرمناک عمل ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اور میڈیا گروپ کی آپس میں ملی بھگت ہے ،مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف بیان دینے والے دھندلی شدہ الیکشن سے بننے والی حکومت کے چند نااہل وزرا کا قد عمرن خان کے مقابلے میں چیونٹیوں کے برابر بھی نہیں ہے ،پاکستانی عوام جانتی ہے کون عوام کے ساتھ جھوٹ بولتا ہے اور کون سچ ،انشااللہ پاکستانی نوجوان اپنے قائد عمران خان کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے کیونکہ تحریک انصاف کی جدوجہد ملک کے لیے ہے کسی کی ذات کے لیے نہیں ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ میاں محمد نواز شریف کی قیادت
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔میاںمحمدنوازشریف کی قیادت میں ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے جبکہ ملکی کودرپیش مسائل کاخاتمہ بھی ممکن ہورہاہے۔ان خیالات کااظہارجزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoلاہورڈویژن سعید احمد بھٹی، مہر محمد وقاص، ارشد عرف پپو، ارشد عبدالرحمن، وارث علی، قربان علی، شاہد خاںو یاسر جمیل کمبوہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دورحکومت میںپاکستان نے خوب ترقی کی،غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میںسرمایہ کاری کوترجیح دے رہے ہیںاوریہ سب موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوںکانتیجہ ہے ۔اس کے علاوہ حکومت ایسی سکیمیںمتعارف کروارہی ہے جن سے غربت کاخاتمہ ممکن ہوسکے گااوربیروزگارنوجوان افرادکے لئے ذرائع معاش پیداہوںگے اورغربت کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا۔اس کے علاوہ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے دورمیںجمہوریت مضبوط ہوئی ہے اوراس سے بہت سارے مسائل پرقابوپانے میںمددملی ہے۔حکومت ملکی مسائل پرقابوپانے کے لئے پرعزم ہے اوراس کے ہرممکن کوشش کررہی ہے اورتمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شعائر اسلام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرینگے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)شعائر اسلام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، بتایا جائے پیمرا نے بروقت اقدام کیوں نہ اٹھایا۔ ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طر ح جیو کے پروگرام میں اہل بیت کی شان میں گستاخی کی گئی ہے یہ ناقابل معافی جرم ہے۔ انہوںنے کہاکہ بتایا جائے کہ جب یہ پروگرام چل رہاتھا تو اس وقت پیمرا حکام کہاں سوئے ہوئے تھے جبکہ جیوانتظامیہ کو کیوں ہوش نہ آیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گستاخی پر جیو کو فی الفور بند کیا جائے اور پیمرا کے عہدیداروں کو بھی برطرف کیا جائے۔ انہوںنے مزید کہاکہ شعائر اسلام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ جیو پروگرام نے لوگوں کے جذبات کو مجروع کیا انکوائری کر کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی ہونی چایئے،جذبات کو مجروع کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں جیو کا فعل ناقابل معافی ہے،پمرا قوانین میں تبدیلیا ں ناگزیر ہیں،بورڈ میں ایسے لوگوں کوشامل کیا جائے جو معاشرتی اقدار اور شرعی معاملات میں پر عبور رکھتے ہوں۔علماء کرام کی شمولیت بھی ہونی چاہئے۔غیر اخلاقی اور غیر شرعی نشریات پر مکمل پابندی ہونی چاہئے،