جیو جنگ گروپ کے خلاف ہزاروں افرادکا شدید ترین احتجاج، پریس کلب کے باہر تین گھنٹے تک مسلسل احتجاجی دھرنا

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (محمد امجد خان سے ) جیو جنگ گروپ کے خلاف ہزاروں افرادکا شدید ترین احتجاج ،پریس کلب کے باہر تین گھنٹے تک مسلسل احتجاجی دھرنا ،نجی اشاعتی و نشریاتی ادارے کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح گزشتہ روز مقامی عوامی سیاسی سماجی و مذہبی عقابرین کی جانب سے ملکہ ہانس ,نور پور, بونگہ حیات ،عارف والا،سکندر چوک،قبولہ شریف،کمیر،اور پاکپتن میں بھی احتجاجی جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے بھر پور شرکت کی لوگ ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاکر جیو جنگ گروپ کے خلاف شدید ترین قسم کی نعرے بازی کرتے ہوئے 50کلو میٹر کا طویل ترین سفر طے کرنے کے بعد پاکپتن پریس کلب پہنچ کر اکٹھے ہو گئے۔

جہاں پر مسلسل تین گھنٹے تک احتجاجی دھرنے کے دوران شدید ترین قسم کی نعرے بازی کرتے رہے جس کے بعد انہوں نے حکومت سے جیو جنگ گروپ کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا ،اس موقع پر احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پیر محمد شاہ کھگہ کے چھوٹے بھائی ممبر پنجاب اسمبلی پیر احمد شاہ کھگہ کا کہنا تھا کہ جیو جنگ گروپ صرف ملکی سلامتی کے ہی خلاف نہیں بلکہ اسلام دشمن بھی ہے جس کے واضع ثبوت ملنے کے باجود حکومت کا اس ادارے کے خلاف کاروائی نہ کرنا طرح طرح کے سوالات کو جنم دے رہا ہے اس حکومتی خاموشی سے اب تو یوں لگنے لگا ہے۔

جیسے اس سارے کے سارے کام میں حکومت کا اپنا ہاتھ ہو شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ایک ہفتہ کے اندر اندر اس ادارے کا لائسنس منسوخ کرکے اسے بند نہ کیا تو یہ عوامی سیلاب اسلام آباد کا رُخ کرلے گا ،لہذا حکومت کو عوامی جذبات و ملکی سلامتی سے مذید کھیلنے کی بجائے اسے فی الفور بند کرتے ہوئے جیو جنگ انتظامیہ کے خلاف قانی کاروائی کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے۔