قصور (جیوڈیسک) قصور میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق قصور کے علاقے نورپور کی پندرہ سالہ لڑکی کو بیمار ہونے پر والدین دم کرانے باباحمید کے پاس لے گئے۔
جعلی پیر نے انہیں کہا کہ ان کی بیٹی پر جن کا سایا ہے ،جسے نکالنے کے لیے اْسے اِس کے پاس چھوڑنا پڑے گا، بعد میں جعلی پیر اور اس کے چیلوں نے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ صدر پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا، جبکہ لڑکی کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔