یوٹیوب پر عائد پابندی ختم کی جائے ، سینیٹر نسرین جلیل کا وزیر اعظم کو خط

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹکی رہنماء اور سینیٹر نسرین جلیل نے ایک خط کے ذریعے وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان میں سماجی ویب سائٹ YouTube کی مستقل بندش سے عوا م میں پائی جانے والی تشویش کے متعلق آگا ہ کیا ہے۔

انھوں نے وزیر اعظم کواپنے خط میں کہا ہے کہ ملک میں یوٹیوب کی مستقل بندش سے ملک بھر کی عوام کو شدید تشویش لاحق ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھی یوٹیوب پر عائد پابندی کے خاتمے کی قرارداد منظور کی تھی جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی انفارمیشن منسٹری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب پر سے پابندی ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

نسرین جلیل نے کہا کہ یوٹیوب سماجی رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے اورآ ج جدید دور میں اس کے ذریعے معلومات اور آگہی حاصل کرنا قدر آسان ہوجاتا ہے لیکن پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں یوٹیوب پر پابندی عائد ہے جبکہ آج ملک میں 3 Gاور 4 G ٹیکنالوجی کے اجراء کے بعد پاکستان تیز رفتار رابطے کی دوڑ میں بھی شامل ہو چکا ہے۔

سینیٹر نسرین جلیل نے وزیر اعظمنواز شریف سے کہاہے کہ وہ عوامی احساسات ، عوامی ضروریات اور آج کے جدید دور کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ملک میں یوٹیوب پر عائد پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے یوٹیوب پر سے پابندی فی الفوختم کروا کر عوام کو سہولت فراہم کریں۔

دریں اثناء ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گور نرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی دبئی یاکسی اور بیرو ن ملک روانگی کی اطلاعات میں ذرہ برابر بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔