ملکہ کی خبریں 18/5/2014

Malka

Malka

ملکہ (رپو رٹ ) ر ا جہ آ فتا ب احمدعمر فاروق اعوا ن )دیہاتوں کے پٹوار خانے ویران ، پٹواری ٹھاٹ باٹھ ، کم تنخواہ اور عیش و عشرت ، دیہاتوں میں غریب زمیندار ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔ پٹواریوں نے قیمتی دفتر شہر میں سجا لئے، عوام پریشان، ڈی سی او گجرات نوٹس لیں۔ تفصیل کے ساتھ مہنگائی، بے روزگاری، اقراء پروری، جہالت ، غنڈہ گردی جیسے مسائل نے عوام کو ذہنی مرض میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے۔ یہی عالم سرکار اور سرکاری اداروں کے افسران کا ہے۔

جو بظاہر تو عوام کے خادم کہلواتے ہیں لیکن عوام کو مسائل کی دلدل سے نکلتے دیکھ نہیں سکتے ، پٹوار خانے بند ، غریب زمیندار اپنی زمینوں کی معلومات کے حصول کے لئے ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔ پٹواریوں کی شان و شوکت ، سوٹ بوٹ، کم تنخواہ عیش و عشرت لیکن غریب عوام کو سہولت دینے میں صفر، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ تمام پٹواریوں کو اپنے حلقہ میں ڈیوٹی کا پابند کیا جائے۔ اور تمام پٹواریوں کے اثاثہ جات چیک کئے جائیں ، کہ یہ لوگ 1980 میں کیا تھے۔

اور اب کیا ہیں عوام پریشان ، پٹواری اپنے حال میں مست ، عوام کیلئے وہی لارے لپے اور سبز باغ آخر کب تک غریب عوام کے ساتھ یہ ظالمانہ سلوک کیا جائے گا۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام پٹواریوں کو اپنے اپنے حلقے میں دفتر بنانے کا پابند کیا جائے تاکہ غریب کسانوں کو ٹھاٹ باٹھ والے پٹواریوں کے دفاتر ڈھونڈنے کے لئے شہروں کے چکر نہ کاٹنے پڑھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ر ا جہ آ فتا ب احمدعمر فاروق اعوا ن ) اساں جا ن کے میٹ لئی اے اکھ وے۔ملکہ و گرد نوا ح
ملکہ (رپو رٹ)ر ا جہ آ فتا ب احمدعمر فاروق اعوا ن ) اساں جا ن کے میٹ لئی اے اکھ وے۔ملکہ و گرد نوا ح میں منشیات فروشی کامکر وہ دھندہ عروج پر پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ پندرہ سال سے لیکر پچاس سال تک کی عمر کے جوان منشیات کے عادی ہو چکے ہیں۔ شراب ، چرس ، ہیروئن ، سرعام فروخت کی جا رہی ہے۔

مٹھی بھر منشیات فروشوں نے زوروں شوروں سے اس دھندے کو جاری رکھا ہوا ہے۔ جن پر لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ نو خیز نسلیں اس بری عادت سے محفوظ ہو سکیں۔ متعد دبار انتظا میہ کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ اور نشاندہی بھی کی گئی مگر انہوں نے اس سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کی۔