شاہ فیصل کالونی سے آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا جائے ۔واٹر اننڈ سیوریج بورڈ اور کے الیکٹرک سے عوامی شکایات حل کرنے کا مطالبہ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل ٹائون خواتین کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری نے شاہ فیصل کالونی نمبر1سمیت مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلیوں اور محلوں میں آوارہ کتوں کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور ڈی ایم سی کورنگی شاہ فیصل کالونی کا عملہ کتوں کے خاتمے کے حوالے سے دکھاوے کی مہم چلا کر صرف فوٹو سیشن کررہا ہے جبکہ حقیقیت اس کے برعکس ہے۔

بات انہوں نے شاہ فیصل کالونی نمبر1کے مختلف علاقوں سے آنے والی خواتین وفود سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے پیپلز پارٹی کی رہنماء کو علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل خصوصاً فراہمی و نکاسی آب ،بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور آوراہ کتوں کی بہتات کے حوالے سے آگاہ کیا پیپلز پارٹی کی رہنماء صنوبر سلیم انصاری نے کہاکہ سندھ حکومت شہر کی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن خصوصی طور پر اپنی کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں مگر علاقائی سطح پر چیک اینڈ بیلنس کے نظام کی عدم موجودگی کے باعث عوام تک صوبائی حکومت کی کاوشوں کے ثمرات نہیں پہنچ پارہے ہیں۔انہوں نے نچلی سطح پر عوامی سہولت کی فراہمی پر مامور اداروں سے کہا ہے۔

کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں، پیپلز پارٹی عوامی مسائل پر خاموش نہیں بیٹھے گی ۔صنو بر سلیم انصاری نے وفد کو یقین دلا یا کہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات کو آگاہ کیا جائے گا اور انشا اللہ نچلی سطح پر عوامی حکومت کی ساکھ متاثر کرنے والوں کا احتساب کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے انہوں نے عوامی شکایات پر واتر اینڈ سیوریج بورڈ اور کراچی الیکٹرک کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پینے کے پانی کے تعطل اور بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کریں تاکہ عوام کو اضطراب اور بے چینی سے نجات دلا یا جاسکے۔