ملتان میں تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ

Parade

Parade

ملتان (جیوڈیسک) پولیس ٹریننگ اسکول ملتان میں 15 ویں لوئر کلاس کورس میں تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی۔پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں 4 ماہ کی تربیت مکمل کرنے والے 2 سو 17 جوانوں نے حصہ لیا۔

پاسنگ آوٴٹ پریڈ کے مہمان خصوصی آر پی او ملتان اور ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں سے سلامی لی۔ تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کا تعلق فیصل آباد ، میانوالی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات اورسرگودھا ڈویژن سے ہے۔ اس موقع پر آر پی او ملتان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجٹ میں پولیس کو جدید اسلحہ اور ضرورت کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔