اسکردو (جیوڈیسک) گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے بعض علاقوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ چند روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے بعد گرمی کی شدت میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے بعض شہروں میں بھی گزشتہ روز بارش کے بعد سے موسم خوشگوار ہے۔ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
جبکہ شہری علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن، شمالی بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن، پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور جبکہ سندھ میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔