بوسنیا، کروشیا اور سربیا میں بارشوں سے سیلاب آگیا، 37 افراد ہلاک

Floods

Floods

بلغراد (جیوڈیسک) بوسنیا، کروشیا اور سربیا میں بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے،حکام کے مطابق سیلاب کی زد میں آکر 37 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ہر جگہ پانی ہی پانی، زمین نظر نہیں آتی،آسمان سے برستی بارشیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں جہاں سے پانی کا ریلا گزرتا ہے تباہی کے نشان چھوڑ جاتا ہے۔

بوسنیا اور سربیا، شمال مشرقی یورپ کے دونوں ممالک صدی کی بدترین بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہیں، نہ رکنے والی بارشوں سے ہر جانب تباہی پھیل رہی ہے، پانی کی بے رحمی کا نشانہ بننے والے شہروں میں گھر، گاڑیاں اور انسان سب ہی سیلاب کی نذ ر ہورہے ہیں۔

مزید نقصان سے بچنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، مواصلاتی نظام معطل ہے، سیلابی پانی میں گھرے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جارہا ہے، غذائی اشیا بھی گھروں تک پہنچائی جارہی ہیں، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور مختلف ممالک سے امداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔