سنی لیون نے بالی ووڈ کے بعد “تیلگو” فلم انڈسٹری کا بھی رخ کر لیا

Sunny Leone

Sunny Leone

ممبئی (جیوڈیسک) 2012 میں بھارتی فلموں میں قدم رکھنے والی امریکی اداکارہ سنی لیون نے بالی ووڈ کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد تیلگو فلم انڈسٹری کا رخ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ہدایتکار جی ناگیشور ریڈی کی فلم ’’کرنٹ تھیگا (Current Theega) میں جلوہ گر ہوں گی۔ وشنو مانچو اور 24 فارمزکی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم میں کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم میں مانچومنوج اور رکھل پریت سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ سنی لیون معاون اداکارہ کے طور پر کام کریں گی۔

فلم ساز کا کہنا ہے کہ سنی لیون ایک اچھی اداکارہ ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ فلم بینوں کو اپنی فلموں سے تفریح فراہم کریں اور انھیں کے لیے بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیون کو کرنٹ تھگا میں لیا ہے امید ہے ان کی پہلی تیلگو فلم ہی کامیاب ہو گی۔ دوسری طرف سنی لیون کا کہنا ہے کہ فلم ’’کرنٹ تھیگا میں میرا کردار بہت اہم اور جاندار ہے جو لوگوں کو بھر پور تفریح فراہم کرے گا اور میں اس فلم میں کام کرنے کے لیے سخت بے چین ہوں۔ امید ہے لوگوں کو میری پرفارمنس پسند آئے گی۔ 33 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں کہانی ہی اصل چیز ہوتی ہے اور اگر کہانی اور کردار میں اختلاف نظر آئے تو پھر بات نہیں بنتی میں نے اب تک اپنی تمام فلموں میں جتنا بھی کام کیا وہ کہانی کی ڈیمانڈتھی اور اس حوالے سے مجھ پر تنقید بلا جواز ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف فلمیں کرنا چاہتی ہوں اور اسی لیے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے اس کے باوجود ابھی تک بالی ووڈ میں میری پہچان درست طریقے سے نہیں بن سکی۔ میں خود کو منوانے کے لیے بڑے ہدایتکاروں کی فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں اگر مجھے ان کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع مل جائے تو یہ بھی میرے لیے اچھا ہو گا۔