شمالی اور جنوبی وزیرستان میں تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Polio Virus

Polio Virus

اسلام آباد (جیوڈیسک) ‎‏وزیراعظم پولیو سیل کے مطابق ملک میں ایک ہی روز میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ‫دو پولیو کیسز کا تعلق شمالی اور ایک کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔

شمالی وزیرستان کے بائیس ماہ کے وقاص اور چھ ماہ کی اقصیٰ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کی بائیس ماہ کی رومانہ میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد چھیاسٹھ ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم پولیو سیل کے مطابق فاٹا سے اب تک چون پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے چوالیس کا تعلق شمالی وزیرستان، پانچ کا جنوبی وزیرستان، دو خیبر ایجنسی اور ایک پولیو کیس ایف آر بنوں سے ہے۔ اب تک سندھ سے پانچ اور خیبر پختونخواہ سے نوپولیو کیسز سامنے آئے۔

وزیر اعظم پولیو سیل نے سفارش کی ہے کہ وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے فاٹا میں خصوصی پولیو مہم چلائی جائے تاکہ دو لاکھ ساٹھ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔