پیانگ یانگ (جیوڈیسک ) شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں کئی منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 100 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ حادثہ منگل کو پیش آیا لیکن حکومت نے اس کی خبر اتوار کو جاری کی، جس پر حکام نے عوام سے معافی بھی مانگ لی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمارت کی تعمیر قانون اور قاعدے کے مطابق نہیں کی گئی تھی۔ سرکاری حکام تعمیر کی نگرانی کر رہے تھے جس میں انہوں نے غفلت سے کام لیا۔ ملبہ تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا۔ حکومت حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتانے سے گریز کر رہی ہے۔