فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کچھ میڈیا ہاوسز آگ سے کھیل رہے ہیں، انہوں نے اپنی روش ترک نہ کی تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔
رانا ثناء کا مزید کہنا تھا کہ صاحب رائے علماء کا کہنا ہے کہ معافی کے طلبگار کو معاف کردینا چاہیے، علمائے کرام اس فکری اور نظریاتی مسئلے میں اپنی پوزیشن استعمال کریں۔
کچھ میڈیا ہاوسز اپنے ذاتی مفادکی خاطر معاملے کواشتعال کی طرف لے جا رہے ہیں، یہ میڈیا ہاوٴسز آگ سے کھیل رہے ہیں، جس کے نتائج برے ہی نکلیں گے،اس لئے ایسا کوئی عمل نہ کیا جائے جس کے نقصان کا ازالہ نہ ہو سکے۔
کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پیمرا کا کردار اپنالے، ہمارے علم میں آیاہے کہ کچھ نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے،ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔