قصور: ڈکیتی مزاحمت پر ایک قتل، وارداتوں میں شہری لٹ گئے

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) نواحی گائوں بھسین چک 46 میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے گھر کے سربراہ کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ چار ڈاکو محمد رشید کے گھر داخل ہوئے تو گھر والوں نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے محمد رشید موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ علاوہ ازیں مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے اور کارچھین لی جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ پتوکی میں ایک موبائل کمپنی کی فرنچائز سے دو ڈاکو منیجر کاشف علی سے سوا تین لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے، پتو کی شوگر ملز کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے کیری ڈبہ کو روک کر کمپنی کے سیلز مین سے ستر ہزار روپے چھین لئے جبکہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے عدنان کو زخمی کر دیا، بھونیکی اوتاڑ کے قریب چار کار سوار ڈاکوئوں نے نوید حسین سے اسکی کار نمبری LED/171 اور نقدی چھین لی اسی طرح چک 35 پتوکی سے نامعلوم چور محمد نعمان کا موٹر سائیکل رکشہ لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔