لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے غریب لوگوں سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے۔ غریبوں کے دکھ درد میں حکومت کی لاپرواہی نا قابل معافی ہے کیونکہ قیمتوں میں روز بروز اضافے نے غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ انہوں نے حالیہ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو مزیدمہنگائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔
وفاقی وزیر پانی و بجلی کے اس اعتراف پر کہ 2018 تک لوڈشیڈنگ اسی سطح پر رہے گی شہباز شریف کے نام تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ادھر پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھر کی نے کہا کہ پیپلز پارٹی تنقید برائے تنقیدکی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے ز یادہ ریلیف دیا جائے اور حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔