ملائشین طیارے کو امریکا اور تھائی لینڈ کی جنگی مشقوں کے دوران گرائے جانے کا انکشاف

Malaysian Airline

Malaysian Airline

لندن (جیوڈیسک) ایک برطانوی مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائشین طیارے کو امریکا اور تھائی لینڈ کی جنگی مشقوں کے دوران گرا دیا گیا۔

برطانوی مصنف نیجل کیتھرون نے اپنی کتاب ”فلائیٹ ایم ایچ 370 “ میں دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی چین میں امریکا اور تھائی لینڈ کی جنگی مشقوں کے دوران ملائشین طیارے کو مار کر گرایا گیا، مشقوں کے دوران طیارے کو اس وقت نہایت مختصر وقت میں نشانہ بنایا گیا جب اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوا۔

نیجل کیتھرون کے مطابق طیارے کو نشانہ بنانے کے بعد اس کے ملبے کو جان بوجھ کر بحرہ ہند میں تلاش کیا گیا تاکہ اصل جگہ کے بارے میں معلوم نہ ہو سکے جب کہ طیارے کے ملبے کی اصل جگہ چھپائی گئی۔ اس طیارے میں سوار 239 افراد سوار تھے جو سب کے سب مارے گئے تاہم مارے جانے والے افراد کے خاندانوں کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ ان کے پیارے کے ساتھ کیا ہوا۔

واضح رہے کہ ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 370، 8 مارچ کو کوالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی جس میں 239 افراد سوار تھے۔ طیارے کو بحرہ ہند سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں امریکا سمیت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ماہرین نے تلاش کیا تاہم اس کا کچھ پتا نہیں چلا۔