کورنگی میں ترقیاتی کاموں کے ثمرات سے آج کورنگی کی عوام مستفید ہو رہے ہیں: شیراز وحید

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے کہا کہ کورنگی کی عوام الناس کو درپیش مسائل اور بلدیاتی مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ہی عوام کو ضروریات زندگی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے علاقائی ضروریات عوامی امنگوں کے عین مطابق اور تعمیر و ترقی کے منصوبے برابری کی بنیاد پر سر انجام دئیے جا رہے ہیں۔

کورنگی میں ترقیاتی کاموں کے ثمرات سے آج کورنگی کی عوام مستفید ہو رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی کے ہمراہ یو نین کونسل نمبر 09 حسرت موہانی کالونی میں سیوریج لائن بچھائے جانے کے کام کے معائنے پر کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے موقع پر موجود عوام الناس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے بنیادی بلدیاتی مسائل کا حل حق پرست قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

حق پرست قیادت ترقیاتی عمل کو مر حلہ وار بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوام الناس کے بنیادی بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے تمام کوشش برئوے کار لائی جارہی ہیں انہوں نے اس موقع پر موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب علاقے کے مکینوں کا اہم بلدیاتی مسئلہ ہے جسے ہم تیزی کے ساتھ حل کر رہے ہیں۔

Shiraz Waheed Inspection

Shiraz Waheed Inspection