عالمی سپر پاور امریکا میں علیحدگی پسند تحریکوں کا زور

United States

United States

نیویارک (جیوڈیسک) عالمی سپر پاور امریکا میں علیحدگی پسند تحریکیں زوروں پر ہیں، سپر پاور کیلئے 2020 تک وجود برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

مغربی اسکالر جان گالٹنگ نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ اپنے مفادات کے حصول کیلئے توسیع پسندانہ عزائم اور دوسروں پر حملہ کرنا امریکا ٹوٹنے کا سبب بنے گا۔ امریکی ریاست ورمانٹ جوکہ شمال مشرق کے نیو انگلینڈ ریجن میں واقع ہے، کے عوام نے (دی سیکنڈ ورمانٹ ریپبلک) کے نام سے امریکا میں آزادی کا پرچم بلند کر رکھا ہے۔

کاسکاڈین کے عوام بھی امریکا سے علیحدگی کیلئے بے تاب ہیں۔ متعدد ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ورمانٹ، کاسکاڈیا، ہوائی، الاسکا، ٹیکساس، اوریگان اور جمہوریہ لکوتا میں علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہیں۔ ان ریاستوں کے شہریوں کو شکایت ہے کہ عالمی سپر پاور نے ان کے حقوق یرغمال بنا رکھے ہیں۔