مجھے موٹی کیوں کہا! ایشوریہ قریبی دوست پرہلا د سے خفا

Aishwarya Rai

Aishwarya Rai

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اپنے قریبی دوست پرہلاد سے ناراض ہو گئیں۔ دراصل پہلے تو پرہلاد نے ایشوریہ رائے سے بات کئے بغیر یہ اعلان کر دیا کہ بطور ہدایت کار وہ اپنی پہلی فلم ’’ہیپی اینی ورسری‘‘ میں ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کو کاسٹ کر رہے ہیں۔

مگر بعد میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بھی کہہ دیا کہ ایشوریہ کو فلم میں کام کر نے کیلئے اپنا وزن تھوڑا کم کر نا ہو گا۔ اپنے وزن کے بارے میں کھلے عام پرہلاد کے اس طرح سے تبصرہ کرنے پر ایشوریہ بھڑک گئیں۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اب پرہلاد کی فلم میں کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔