راجہ علی نواز نے ڈکیتی کی وار داتیں کرنے والے گروہ کے سرغنہ یوسف اوڈ کو گرفتار کر کے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا

Jhang

Jhang

جھنگ (شفقت اللہ سے) تھانہ سٹلایٹ ٹائون پولیس جھنگ کے نکے تھانیدار راجہ علی نواز نے پنجاب بھر میں ڈکیتی کی وار داتیں کرنے والے گروہ کے سرغنہ یوسف اوڈ کو گرفتار کر کے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا بالخصوص تھانہ سٹلایٹ ٹائون پولیس کا۔ مذکورہ آفیسر قانون شکن عناصر کے لیے ننگی تلوار جبکہ مظلوم افراد کے لیے سایہ شجر دار کی حثیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب وفکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ آفیسر قطب ستارہ کی حثیت رکھتا ہے کہ جس کی چمک سے محکمہ پولیس جگمگا رہا ہے مذکورہ آفیسر کے لاتعداد کارنامے باقی ماندہ پولیس آفسران کے لیے مشعل راہ ہیں مذکورہ آفیسر کا شمار چند ایک ان ایماندار آفسران میں ہوتا ہے جو اپنے فرائض ومنصبی کو عبادت سمجھ کو ادا کرتے ہیں مذکورہ آفیسر قانون شکن عناصر کو ایسے اپنی گرفت میں لیتا ہے جیسے شاہین اپنے شکار کو مذکورہ آفیسر کو دیکھ کر قانون شکن ایسے سہم جاتے ہیں جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ ہو۔