سیالکوٹ (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان دو ماہ سے مسلسل قلابازیاں کھارہے ہیں جبکہ مشرف کے بعد سیاسی یتیم ہونیوالے نئے مالکان تلاش کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دو مہینوں سے جو تنازع چل رہا ہے اس میں کچھ سیاست دانوں سمیت کچھ اور لوگوں کی اصلیت بھی سامنے آ گئی ہے۔ خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف قلابازیاں کھارہے ہیں پہلے جیو ان کیلئے اچھا تھا، اب وہ اسی پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے گفتگو میں کچھ تانگہ پارٹیوں کا بھی ذکر کیا جو سیاسی سرپرست کے انتظار میں ہیں۔
وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں میڈیا، سیاسی رہنماؤں اور مذہبی رہنماؤں سمیت سب کو ساتھ دینا چاہیے۔