شمالی مالی میں جھڑپیں، 36 افراد ہلاک

Northern Mali, Clashes

Northern Mali, Clashes

مالی (جیوڈیسک) مالی کے شمالی شہر کڈال میں طوارق نسل کے باغیوں اور مالی کی فوج کے مابین شدید جھڑپوں میں 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں دو شہری اور اس عالمی ادارے کے آٹھ اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

دریں اثناء مالی کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گورنر آفس کے علاوہ باغیوں کے قبضے والی تمام عمارتوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ملکی سربراہ موسیٰ مارا کا شمالی شہر کڈال کا یہ پہلا دورہ تھا۔ یاد رہے کہ یہ تصادم گزشتہ ہفتے کے روز مالی کے حکومتی سربراہ موسیٰ مارا کے شہر کڈال کے دورے کے موقع پر شروع ہوا۔