کروڑ ہسپتال میں ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر قائم ہونے سے علاقہ بھر کے مریضوں کو ریلیف ملے گا

کروڑ لعل عیسن (طارق پھاڑ سے) کروڑ ہسپتال میں ایک بڑی ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر قائم ہونے سے علاقہ بھر کے مریضوں کو ریلیف ملے گا اور گنجائش نہ ہونے کے باعث مریضوں کو لیہ ریفر کر دینے سے بھی نجات ملے گی۔ 5 کروڑ روپے کی کثیر لاگت سے تیار ہونے والی بلڈنگ میں میٹریل کو چیک کرنے کے موقع پر ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کی صحافیوں سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن گزشتہ روز سابق ممبر ضلع کونسل ملک غلام اکبر سامٹیہ ، ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ، ارشد سواگ اور ایکسئن واپڈا لیہ کے ہمراہ کروڑ ہسپتال میں ان کے فنڈ سے تعمیر ہونے والے آپریشن تھیٹر اور بڑی ایمرجنسی کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پر اینٹیں ، ریت اور سیمنٹ چیک کیا۔

ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تعمیر میں پائی جانیوالی شکایت کو فی الفور دور کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کروڑ ہسپتال میں ایک کمرہ پر مشتمل چھوٹی سی ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر ناکافی تھا۔

حادثہ کی صورت میں زیادہ مریضوں کی گنجائش نہ ہونے پر لیہ ریفر کر دیا جاتا تھا۔ جس کے باعث 5 کروڑ کی لاگت سے آپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی تعمیر کروا رہے ہیں۔ جس سے علاقہ کے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

Crore Hospital, Emergency, Operation Theater

Crore Hospital, Emergency, Operation Theater