10 سال کی عمر میں لاپتا ہونے والا عبیداللہ 17 سال بعد مل گیا

Ubaidullah

Ubaidullah

چمن (جیوڈیسک) چمن سے 10 سال کی عمر میں لاپتا ہونے والا نوجوان 17 سال بعد والدین کو مل گیا۔ عبد اللہ سندھ کے شہر میر پور ماتھیلو میں ایک تاجر کے ہاں محنت مزدوری کرتا رہا۔ عبداللہ کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو پاکستان اور افغانستان میں ڈھونڈھ ڈھونڈھ کرناامید ہو گئے تھے۔

عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ مختلف علاقوں میں بھٹکتا ہوا میر پور ماتھیلو پہنچا تھا جہاں اس نے ہندو تاجر کے پاس دیگیں پکانے کاکام شروع کیا۔ اسے بس اتنا یاد تھا کہ اس کا گھر چمن میں ہے مگر اسے والدین کے بارے میں پتا نہیں تھا۔ 17 سال بعد بیٹا واپس ملنے پر والدین کی خوشی دید نی تھی۔