ضلع بولان کے علاقے ڈینگرا میں ریلوے لائن پر دھماکا

Balochistan

Balochistan

بولان (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع بولان میں ریلو ے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا تاہم ستاکو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان کے علاقے ڈینگرا میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کیساتھ دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔

جس کے پھٹنے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ کوئٹہ سے جانے والی جعفر ایکسپریس،اکبر بگٹی ایکسپریس روانہ نہیں ہوسکیں جبکہ سندھ اور پنجاب سے آنے والی ٹرینوں کی آمد بھی متاثر ہو ئی ہے۔