پشاور:نجی اسکول کی عمارت کے باہر دھماکا

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ایک نجی اسکول کی عمارت کے باہر دھماکے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبح 6 بجے کے قریب دلہ زاک روڈ پر واقع ایک نجی اسکول کے گیٹ کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔

جس سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کا مقدمہ تھانہ پہاڑی پورہ میں اسکول پرنسپل نور افشاں کی مدعیت میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔