تہران (جیوڈیسک) تدبیر اور فجر خلا میں بھیجے جائیں گے۔ فجر مانیٹرنگ سیٹلائٹ ہے جسے ایران الیکٹرونکس انڈسٹریز ساٹران نے تیار کیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ ڈیڑھ سال خلا میں رہے گا۔
تدبیر کو ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور طالبعلوں نے تیار کیا ہے۔ یہ خلا میں بھیجے گئے سیٹلائٹ توید کی جدید ترین شکل ہے۔ اس سیٹلائٹ کے ذریعے خلا سے تصویریں بھیجی جا سکتی ہیں اور یہ 16 کمپیوٹرز سے بیک وقت معلومات حاصل کر سکتا ہے اور بھیج سکتا ہے۔